افریقیوں پر حملہ کے معمولی واقعہ کو میڈیا نمک مرچ لگا کر پیش کررہا ہے:وی کے سنگھ

نئی دہلی:قومی دارالخلافہ دہلی میں افریقی نژاد باشندوں پر کیے جارہے حملوں کو وزیر مملکت خارجہ ریٹائرڈ جنرل وی کے سنگھ نے کوئی اہمیت نہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نہ جانے کیوںمعمولی سی کہا سنی یا جھگڑے کو میڈیا اتنا طول دے رہا ہے۔انہوں نے ٹوئیٹ میں کہا کہ انہوں نے دہلی پولس سے اس بابت تفصیل مانگی تھی جس سے انہیں علم ہوا کہ میڈیا جنوبی دہلی کے چھتر پور علاقہ کے راج پور خورد گاو¿ں میں ہونے والے ایک معمولی سے جھگڑے کو بڑھا چڑھا کر افریقی نسل کے لوگوں پر حملے سے تعبیر کر رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آخر میڈیا ایسا کیوں کر رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ذمہ دار شہریوں کی حیثیت سے ہمیں ان سے یہ سوال کرنے اور ان کے محرکات جاننے کا حق حاصل ہے۔ یاد رہے کہ وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا تھا کہ اس ضمن میں انہوں نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور دہلی کے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے بات کی ہے۔جس پر وزیر داخلہ نے ملزموں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے ٹوئیٹ میں یہ بھی کہا تھا کہ انہوں نے وی کے سنگھ سے بھی کہا ہے کہ وہ ان افریقی طلبا سے ملاقات کریں جنہوں نے جنتر منتر پر ان حملوں کے خلاف احتجا ج میں مظاہرہ کرنے کااعلان کیا ہے۔
پولس نے حملہ کے معاملہ میں8افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔دوسری جانب حکومت نے کانگو کے باشندے مسوندا کتاند اولیور کے باقیات اس کے وطن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔دریں اثنا ٹیلی ویژن ایڈیٹرز کی تنظیم نے وی کے سنگھ کے تبصرے پر کڑی تنقید کی اور افریقیوں پر حملہ کو معمولی واقعہ بتانے کو بکواس قرار دیا۔براڈ کاسٹ ایڈیٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ وی کے کی اس قسم کے بہیودہ تبصرے کرنے کی پرانی عادت ہے۔

Title: vk singh claims attack on africans a minor scuffle | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply