ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے عوام میں بیداری لانے کی ضرورت :وزیر اعظم

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ماحولیاتی تحفظ کو ایک زبردست چیلنج سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس معاملہ میں عوام میں بیداری لائی جائے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماحولیات کے موضوع پر تحقیق اور جدت کی حوصلہ افزائی کرنا بہت اہم ہے۔مسٹر مودی نے مزید کہا کہ عوام کو ماحولیات کے حوالے سے سوالات پر جہان تک ممکن ہو سکے باتیں کر نے، مباحثہ کرنے ، تبادلہ خیال کر نے اور غور و خوض کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسان اور فطرت میں بہت خاص رشتہ ہے اور ابتدائی تہذیبوں نے دریاو¿ں کے کنارے ہی جنم لیا تھا۔ انہون نے کہا ہماری لالچ اور ضروریات میں عدم توازن نے زبردست ماحولیاتیعدم توازن پیدا کر دیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vital to encourage research on subjects related to environment modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply