اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے سابرمتی آشرم میں پتنگ اڑائی اور سوت کاتا

احمد آباد: وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے اسرائیلی ہم منصب بنجامن نیتن یاہو بدھ کی صبح احمد آباد میں عظیم الشان روڈ شو شروع ہونے کے تھوڑی ہی دیر بعد سابرمتی آشرم پہنچے اور وہاں بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ان کے ہمراہ نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ بھی تھیں۔سابر متی آشرم میں نیتن یاہو اور سارہ نے پتنگ بازی بھی کی۔ان دونوں نے آشرم میں چرخا چلا کر سوت بھی کاتا۔ گجرات پہنچنے پر ان لیڈروں کا زبردست استقبال کیا گیا۔
احمد آباد ہوائی اڈے پر نیتن یاہو اور سارہ کے استقبال کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی بہ نفس نفیس موجود تھے۔ہوائی اڈے پر ان دونوں لیڈروں نے ثقافتی پروگراموں میں شرکت کی۔ اور پھر کھلی جیپ میں ان دونوں لیڈروں کا قافلہ روڈ شو کے لیے احمد آباد کی سڑکوں سے گذرا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Visit to sabarmati ashram inspiring israeli pm benjamin netanyahu writes in visitors book in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply