ویرل وی اچاریہ کاریزرو بینک کے تیسرے ڈپٹی گورنر کے طور پر تقرر

نئی دہلی:مرکزی حکومت نے ماہر اقتصادیات ویرل وی آچاریہ کو ریزرو بینک کا ڈپٹی گورنر مقرر کرنے کو منظور ی دے دی ہے۔مسٹر آچاریہ 20 جنوری 2017 کو عہدہ سنبھالیں گے اور ان کی میعاد کار تین سال کی ہوگی۔ ریزرو بینک سے جاری پریس ریلیز میں اطلاع دی کہ مسٹر آچاریہ مانیٹری پالیسی اور ریسرچ کلسٹر کا چارج سنبھالیں گے۔ان سے پہلے اس عہدے پر رہے اریجیت پٹیل مانیٹری پالیسی کی صدارت کرتے تھے، جس کی ذمہ داری اب مسٹر آر گاندھی سنبھال رہے ہیں۔ گذشتہ ستمبر میں اس وقت کے ڈپٹی گورنر اریجیت پٹیل کو ریزرو بینک کا گورنر مقرر کرنے کے بعد سے ڈپٹی گورنر کا ایک عہدہ خالی تھا۔
مسٹر آچاریہ امریکہ کے نیویارک یونیورسٹی میں اقتصادیات کے پروفیسر ہیں۔مسٹر آچاریہ کے علاوہ ریزرو بینک میں پہلے ہی این ایس وشوناتھن، ایس ایس مندرا اور آر گاندھی تین ڈپٹی گورنر ہیں۔ آئی آئی ٹی سے 1995 میں کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ میں گریجوئیٹ مسٹر آچاریہ نے 2001 میں نیویارک یونیورسٹی میں فنانس سے پی ایچ ڈی کی۔وہ 2001 سے 2008 تک لندن بزنس اسکول سے منسلک رہے اور 2007 سے 2009 تک لندن بزنس اسکول کے کولر انسٹی ٹیوٹ آف پرائیویٹ ایکوئٹی میں اکیڈمک ڈائریکٹر تھے۔ وہ 2008 میں بینک آف انگلینڈ کے سینئر ہبلو۔نارمن ریسرچ فیلو بھی رہے۔
حکومت نے گزشتہ 29 ستمبر کو ڈپٹی گورنر کے عہدے کے ممکنہ امیدواروں کی درخواست طلب کی تھی۔ آر بی آئی کو 21 اکتوبر تک مجموعی طورپر 90 درخو استیں ملیں اور ان میں سے مسٹر آچاریہ کو مناسب دعویدار پایا گیا۔ مسٹر آچاریہ کے کئی تحقیقی مقالے اہم خزانہ اور معاشیات میگزین میں شائع ہو چکے ہیں۔ انہیں حال میں ہی’رائزنگ اسٹار ان فائنانس‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Viral acharya appointed rbi dy governor in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply