بہار کے نوادہ شہرمیں فرقہ وارانہ تشدد، پتھراؤ ، آتشزنی،کئی زخمی

نوادہ: بہار کے ضلع نوادہ میں آج رام نومی تہوار کی جھنڈیاں اور پوسٹر پھاڑنے پردو فرقوں میں تصادم ہو گیا۔ ضلع مجسٹریٹ منوج کمار نے یہاں بتایا کہ نوادہ شہر تھانہ کے سدبھاؤنا چوک پر لگائے گئے پوسٹر کو کچھ شرپسندوں نے پھاڑ دیا جس سے دوسرے گروپ کے لوگ مشتعل ہوگئے اور کچھ دکانوں میں آگ لگا دی اور کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔
دونوں گروہوںکی جانب سے زبردست پتھراؤ کیاگیا جس میں کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اخمیوں کو صدر اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔مسٹر کمار نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طورپر حکام کے ساتھ بڑی تعداد میں پولس فورس کو موقع پر بھیجا گیا۔ پولیس نے قومی شاہراہ 31کی ناکہ بندی کرنے اور ہنگامہ کرنے والے لوگوں کو منتشر کردیا ۔ فی الحال حالات کشیدہ مگر قابو میں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے مرکزی نیم فوجی دستہ کی ایک کمپنی طلب کی گئی ہے۔ اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مقامی لیڈر اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے دونوں فرقوں کے لوگوں سے امن قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Violence after ram navami posters torn in nawada in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply