ونود کھنہ کے انتقال پر سونیا گاندھی اور سمرتی ایرانی کا اظہار افسوس

نئی دہلی:کانگریس صدر سونیا گاندھی، مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی اور وزیر ٹیکسٹائل سمرتی ایرانی نے فلم اداکار اور لوک سبھا رکن پارلیمنٹ ونود کھنہ کے انتقال پر گہرے دکھ و صدمہ کا اظہار کیا۔ سونیا گاندھی نے انہیں کرشماتی شخصیت بتایا۔ محترمہ گاندھی نے یہاں جاری ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ فطری اداکار تھے اور انہوں نے طویل عرصے تک پردہ سیمیں پر کروڑوں لوگوں کے دل پر راج کیا۔ان کی اداکاری فطری تھی جو ان کی شخصیت کو کرشماتی بناتی تھی۔محترمہ گاندھی نے مسٹر کھنہ کی روح کے سکون کےلئے دعا بھی کی ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں محترمہ گاندھی اداکار کے سوگوار اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ جیٹلی نے ٹوئیٹ کر کے کہا کہ انہیں ونود کھنہ کے انتقال کرجانےسے بہت صدمہ پہنچا ہے۔ وہ خدا سے دعا کرتے ہیں کہ ان کی روح کو سکون بخشے اور گھر والوں کو صبرعطا فرمائے ۔ سمرتی ایرانی نے کہا کہ انہیں ان کی مود سے کافی دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ خوش قسمت تھیں اور اس بات پر فخر محسوس کرتی ہیںکہ ان کے ساتھ انہیںایک سیریل میں کام کرنے کاموقع ملا۔واضح رہے کہ مسٹر کھنہ کا آج صبح سوا گیارہ بجے ممبئی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔وہ 70سال کے تھے۔

 

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vinod khannas death sonia gandhi arun jaitley smriti irani express condolence in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply