وزیر اعظم نریندر مودی نے ونود کھنہ کے انتقال پر افسوس ظاہر کیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بزرگ و معروف بالی ووڈ اداکار اور پنجاب کے گورداسپور سے بی جے پی کے لوک سبھا ممبر ونود کھنہ کے انتقال پر گہرے دکھ و صدمہ کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹوئیٹ کر کے کہا کہ انہیں ونود کھنہ کے انتقال کرجانے سے بہت صدمہ پہنچا ہے۔ وہ خدا سے دعا کرتے ہیں کہ ان کی روح کو سکون بخشے اور گھر والوں کو صبرعطا فرمائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ونود کھنہ ایک عظیم اداکار تھے اور انہوں نے سو سے زائد فلموں میں بہترین اداکاری کی ۔اور اپنے کردار سے وہ پیغام دیے جس سے سماج کو تحریک ملتی ہے۔ علاوہ ازیں وہ غریبوں کا بہت خیال رکھتے تھے اور انہوں نے رکن پارلیمنٹ اور وزیر کے طورپر بھی ملک کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ غریبوں کی فلاح و بہبود کےلئے خودکو وقف کر رکھاتھا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ونود کھنہ ایک ہر دلعزیز ادکار اور سیاسی شخصیت کے علاوہ فعال رہنما اور ایک بہترین انسان کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیںگے۔واضح رہے کہ مسٹر کھنہ کا آج صبح سوا گیارہ بجے ممبئی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔وہ 70سال کے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vinod khanna dead pm modi mourns demise in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply