وجے روپانی نے وزیراعلی کا حلف اٹھا لیا

گاندھی نگر(ایجنسی)گجرات میں مسلسل چھٹی بار اقتدار میں آئی بی جے پی کی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں آج وزیر اعلی وجے روپانی اور نائب وزیر اعلی نتن پٹیل کے علاوہ کابینہ سطح کے 8 اور ریاستی سطح کے 10 وزراءکو گورنر او پی کوہلی نے سیکرٹریٹ میدان میں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔
وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی صدر امت شاہ کے علاوہ نتیش کمار، یوگی آدتیہ ناتھ سمیت بی جے پی اور این ڈی اے حکومت والی 18 ریاستوں کے وزیر اعلی، نائب وزیر اعلی اور راج ناتھ سنگھ، نتن گڈکری، رام ولاس پاسوان سمیت کئی مرکزی وزراءاور لال کرشن اڈوانی، سابق وزیر اعلی شنکر سنگھ واگھیلا، کیشو بھائی پٹیل کی موجودگی میں روپانی کابینہ کی حلف برداری میں ذات پات اور علاقائی توازن کوبھی برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی۔حلف لینے والے وزراءمیں نائب وزیر اعلی سمیت پانچ کابینہ سطح کے اور کل ملا کر چھ وزیر پا ٹیدار برادری کے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vijay rupani takes oath in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply