گجرات میں کانگریس جیتی تو پاکستان میں آتش بازی ہوگی: ریاستی وزیر اعلیٰ روپانی

احمد آباد: گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے کہا ہے کہ اگر گجرات میں کانگریس بر سر اقتدار آئی تو پاکستان میں پٹاخے چھوڑے جائیںگے۔روپانی کا یہ بیان کم و بیش بی جے پی صدر امیت شاہ کے اس بیان کے عین مطابق ہے جو انہوں نے 2015کے بہار اسمبلی انتخابات کے دوران دیا تھا۔
بی جے پی کے قومی صدر نے کہا تھا کہ اگر بہار میں مہا گٹھ بندھن جیتا تو پاکستان میں آتشبازی ہوگی۔ مقامی میڈیا کے مطابق روپانی نے آنند میں کہا کہ اگر بی جے پی جیتی تو گجرات میں پٹاخے پھوٹیں گے لیکن اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو پاکستان میںآتش بازی ہو گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vijay rupani says crackers will burst in pakistan if congress wins in gujarat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply