وجے مالیہ ایک ہفتہ پہلے ہی ملک سے جا چکے ہیں: حکومت

نئی دہلی: حکومت نے سپریم کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ صنعتکار وجے مالیہ ،جن کے خلاف مختلف بینکوں سے 9000کروڑ کے قرضہ کی عدم ادائیگی پر قانونی کارروائی چل رہی ہے، ایک ہفتہ پہلے ہی ملک چھوڑ کرجا چکے ہیں۔
اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے جسٹس کورین جوزف اور جسٹس آر ایف نریمان پر مشتمل دو ججی بنچ کو مطلع کیا کہ تھوڑی دیر پہلے انہوں نے سی بی آئی سے بات کی تھی جس نے انہیں بتایا کہ مالیہ 2مارچ کو ہی ملک چھوڑ کر چلے گئے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ مالیہ کو یہ نوٹس ان کے ای میل آئی ڈی، لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے توسط سے اور مختلف ہائیکورٹوں میں ان کی پیروی کرنے والے وکیلوں کی معرفت بھیجا جائے۔
بنچ نے مالیہ کا پاسپورٹ ضبط کرنے اور انہیں سپریم کورٹ میں حاضر ہونے کے حوالے سے بنکوں کے کنسورشیم کی جانب سے دائر کی گئی عرضیوں پر مالیہ کو نوٹس جاری کر کے جواب کے لیے دو ہفتہ کی مہلت دی ہے۔ مختصر سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے کہا کہ مالیہ پر9ہزار کروڑ روپے سے زائد قرضہ ہے جسے وہ کسی نہ کسی بہانے ادائیگی سے ٹالتے رہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vijay mallya has left india govt informs sc in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply