لندن میں وجے مالیہ گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا

نئی دہلی: اسٹیٹ بینک آف انڈیا سمیت کئی قومی بینکوں کے کئی ہزار کروڑوں روپے کا قرض ادا نہ کرنے کے ملزم شراب کے سوداگر وجے مالیا کو ہندوستانی جانچ ایجنسیوں کی درخواست پر اسکاٹ لینڈ یارڈ پولس نے آج لندن میں گرفتار کر لیا۔
لیکن گرفتاری کے تین گھنٹے بعد ہی انہیں برطانیہ کے ویسٹ منسٹر کے مجسٹریٹ نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا۔ اس سے قبل مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ذرائع نے یہاں بتایا تھاکہ وجے مالیا کو ہندوستان کی جانب سے حوالگی کی درخواست کی بنیاد پر گرفتار کر لیا گیا ہے اور جلد ہی وہاں سی بی آئی کی ایک ٹیم بھیجی جائے گی۔
وجے مالیا پر اسٹیٹ بینک آف انڈیا سمیت مختلف بینکوں کے 9000 کروڑ روپے کا قرض نہ ادا کرنے کا الزام ہے۔ وجے مالیا گزشتہ سال برطانیہ چلے گئے تھے، اسی وقت سے انہیں ملک بدر کرکے ہندوستان لانے کی کوششیں کی جا رہی تھیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vijay mallya arrested by ukpolice in london in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply