ویتنام کے وزیردفاع جنرل نو ژواں لیش نے نریندر مودی سے ملاقات کی

نئی دہلی:ویتنام کے وزیردفاع جنرل نو ژواں لیش نے آج نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران مسٹر مودی نے ستمبر میں اپنے ویتنام دورے کو یاد کیا۔وزیراعظم کے اس دورے کے دوران ہندوستان اور ویتنام کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیتے ہوئے اسے وسیع ا اسٹراٹجک شراکت کی شکل دی گئی۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق مسٹر مودی نے ویتنام کو ہندوستان کی” ایکٹ ایسٹ پالیسی “کا ایک اہم ستون بتایا ہے۔جنرل لیش نے مسٹر مودی کو دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات میں ترقی کی اطلاع دی۔
مسٹر مودی نے ہندوستان اور ویتنام کے درمیان دفاعی شعبے میں طویل وقت سے جاری تعاون اور تعلقات کی بات کہی اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات مضبوط کرنے کے سلسلے میں ہندوستان کے عزم کو دہرایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان اور ویتنام کے درمیان سبھی شعبوں میں گہرے آپسی تعاون سے پورے علاقے میں استحکام وسکیورٹی کا احساس پیدا ہو گا اور خوشحالی کا دور دورہ ہو گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vietnamese defence minister general ngo xuan calls on pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply