نائب صدر حامد انصاری اسیم چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے منگولیا روانہ

نئی دہلی :نائب صدر حامد انصاری گیارہویں ایشیا یوروپ میٹنگ(اسیم ) چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے آج تین روزہ دورے پر منگولیا روانہ ہوگئے۔
مسٹر انصاری پندرہ اور سولہ جولائی کو منگولیا کے دارالحکومت الان بتار میں ہونے والی گیارہویں اسیم چوٹی کانفرنس میں ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
اس دوران نائب صدر منگولیا کی نئی حکومت کے وزیر اعظم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے باہمی ملاقات بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ دنیا کے کئی لیڈروں سے بھی بات چیت کریں گے۔ اسیم کا قیام 1996میں ہوا تھا۔ اس کا مقصد کنکٹی ویٹی بڑھانا ہے۔ ہندوستان 2007میں اس تنظیم میں شامل ہوا تھا۔ (یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vice president hamid ansari leaves for mongolia to attend asem summit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply