نائب صدر حامد انصاری نے عوام کو دسہرے کی مبارکباد دی

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ہند محمد حامد انصاری نے ملک وقوم کو دسہرے کے مبارک موقع پر مبارکباد دی ہے۔ مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دسہرے کا تہوار برائی پر اچھائی کی جیت کی یاد تازہ کرتا ہے اور لوگوں میں اخوت اور بھائی چارے کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔
مسٹرحامد انصاری کی مبارکباد کا پیغام حسب ذیل ہے: ” میں اپنے تمام اہالیان وطن کو دسہرے کے مبارک موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جانے والا دسہرے کا تہوار ہمیں برائی پر اچھائی کی جیت کی یاد دلاتا ہے اور ہم میں اتحاد ویگانگت کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ خدا کرے کہ دسہرے کا یہ مقدس تہوار ہمارے ملک میں امن ، اتحاد ویگانگت او ر خوشحالی لائے۔“

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vice president hamid ansari greets nation on dussehra in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply