نائب صدر جمہوریہ حامدانصاری دو روزہ دورہ انڈونیشیا پرروانہ

نئی دہلی:نائب صدر حامد انصاری جکارتہ میں بحر ہند علاقے کے 21 ممالک کی تنظیم (آئی او آراے) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے آج انڈونیشیا روانہ ہوگئے، اس سربراہی کانفرنس کا موضوع ’پرامن، مستحکم اور خوشحال ہند اوقیانوس کے سمندری تعاون کومضبوط کرنا‘۔ نائب صدر کانفرنس میں روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کے لئے رکن ممالک کے مفکرین سے تعاون کی ضرورت پر زور دیں گے۔
کانفرنس میں آئی او آراے سے متعلق سمجھوتے اور منصوبوں کو تسلیم کیا جا سکتا ہے اور تشدد سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی پر اعلانیہ بھی جاری کیا جا سکتا ہے۔ اس میں ہندوستان کے علاوہ آسٹریلیا، بنگلہ دیش، کوموروس، انڈونیشیا، ایران، کینیا، مڈغاسکر، ملائیشیا، موزامبیق، عمان، سیشلس، سنگاپور، صومالیہ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، تنزانیہ، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور یمن حصہ لے رہے ہیں۔ تنظیم کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر منعقد اس کانفرنس کے ایجنڈے میں جکارتہ معاہدے کو عمل میں لانے کا منصوبہ بھی شامل ہے

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vice president hamid ansari embarks on two day jakarta visit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply