حامد انصاری وارسا پہنچے،ہند پولینڈ کے درمیان زرعی معاہدہ مفاہمت پر دستخط

وارسا :ہندستان اور پولینڈ نے آج زراعت کے محاذ پر ایک دوسرے سے اشتراک اوراس شعبے میں پولینڈ کے تجربے سے استفادہ کے معاہدہ مفاہمت پر دستخط کئے۔ دورے پر آئے نائب صدر جمہوریہ ہند محمد حامد انصاری کی موجود گی میں ایک سے زیادہ دستاویزات پر مشتمل یہ معاہدہ ہوا۔ معاہدے پر مرکزی وزیر مملکت برائے صنعت گری راج سنگھ اور ان کے پولینڈ کے ہم منصب نے دستخط کئے۔دونوں ملکوں نے امید ظاہر کی زراعت، کانکنی، فوڈ پروسیسنگ، شمسی توانائی اور سالڈ ویسٹ کے شعبوں میں آنے والے دنوں میں اشتراک اور باہمی استفادے کا دائرہ وسیع ہوگا۔ مسٹر انصاری نے اس موقع پر وزیر اعظم پولینڈ بیٹا سیسڈلو کی تقریر کے جواب میں ہند پولینڈ تعلقات میں نئے امکانات کے تئیں خوش امیدی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے بات چیت میں دونوں ملکوں کے ایک سے زیادہ شعبوں میں تعلقات کو آگے لے جانے سے اتفاق کیا گیا ہے اور ہندستان ریلویز اور ڈیفنس میں بھی پولینڈ کے تجربات اور مہارت کا فائدہ اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہند پولینڈ رشتے کی مضبوطی کی تاریخ صرف آزاد ہندستان کا حصہ نہیں آزادی سے پہلے بھی مہاراجہ جام نگر نے پولینڈ کے تین ہزار بچوں کو پناہ دی تھی۔ نائب صدر نے پولینڈ مین ہندستانی کلچر کے فروغ کو بھی گہرے تعاون سے مربوط کرنے پر زور دیا اور کہاکہ اسی سال کے دوسرے نصف میں پولینڈ بھر میں فیسٹیول آف انڈیا کا اہتمام کیا جا رہاہے۔ مسٹر انصاری نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ پولینڈ نے نہ صرف میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول ریجیم اور این ایس جی میں ہندستان کی رکنیت کی تائید کی ہے بلکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کی ہندستانی دعویداری کی بھی حمایت کی ہے۔ دہشت گردی کے عفریت سے نجات کی کوششوں پر بھی دونوں ممالک نے اصولی طور اقوام متحدہ میں ایک جامع کنونشن سے اتفاق کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: vice president hamid ansari arrives in polish capital warsaw in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply