وائس ایڈمرل بھوکارے نے ا نڈین نیول اکیڈمی کے نئے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں

نئی دہلی: وائس ایڈمرل ایس وی بھوکارو، وائی ایس ایم، این ایم نے گذشتہ روز انڈین نیول اکیڈمی (آئی این اے) کے کمانڈنٹ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔
قبل ازیں وائس ایڈمرل ایس وی بھوکارے نے آئی این اے، وار میموریل “پریرنا استھل” پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔ وائس ایڈمرل ایس وی بھوکارے نیوی گیشن اینڈ ڈائرکشن میں مہارت رکھتے ہیں۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کھڑک واسلا اور ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج ، و تمل ناڈو سے گریجویٹ ہیں۔
انھوں نے آرمی وار کالج، مہو میں ہائر کمانڈ کورس بھی کیا تھا اور آسٹریلین ڈیفنس کالج، کینبرا سے ڈیفنس اینڈ اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں ماسٹر ڈگری بھی حاصل کی ہے۔ ان کا تعلق ہندوستانی بحریہ کی ایلٹ آبدوز شعبہ سے رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vice admiral s v bhokare takes charge as commandant of ina in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply