کانگریس لیڈرارجن موڈواڈیا اور ہاردیک پٹیل نے پروین توگڑیا سے ملاقات کی

احمد آباد: احمد آباد کے ایک پارک میں بیہوش پائے جانے کے بعد یہاں کے ایک اسپتال میںداخل کیے گئے وشوہندو پریشد کے بین الاقوامی صدر پروین توگڑیا کے ہوش میں آنے کے بعد کانگریس لیڈر ارجن موڈواڈیا اور پاٹی دار لیڈر ہاردیک پٹیل انکی عیادت کرنے منگل کے روز اسپتال پہنچے۔سب سے پہلے ہاردیک پٹیل عیادت کو پہنچے اور اس کے بعد کانگریس لیڈر موڈ واڈیا نے بھی اسپتال جا کر توگڑیا سے ملاقات کی۔
توگڑیا کے الزامات کو ، جو انہوں نے اپنی گمشدگی اور پھر بیہوشی کے عالم میں اسپتال پہنچائے جانے کے ایک روز بعد لگائے، وزیر اعظم نریندر مودی یا کسی وقت کی اپنی دوست بی جے پی یا پھر دونوں کے خلاف دیکھے جا رہے ہیں۔انہوںنے دعویٰ کیا تھا کہ راجستھان پولس انہیں ہراساں کر رہی ہے ۔واضح رہے کہ گجرات اور راجستھان دونوں جگہ بی جے پی کی حکومت ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vhps praveen togadia gets support from unlikely allies hardik patel congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply