وشو ہندو پریشد ’بھارت اکھنڈ دیوس‘ منائے گی

لکھنؤ: پڑوسی ملک چین اور پاکستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے درمیان حب الوطنی کے جذبہ کو مزید مضبوط کرنے کے ارادے کے ساتھ وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) 13 اگست کو ’بھارت اکھنڈ دیوس‘ منائےگا۔ وی ایچ پی ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اس موقع پر ملک بھر میں یہ پروگرام منعقد کرکے لوگوں کے درمیان حب الوطنی کی شمع روشن کی جائے گی۔
اس سے قبل یہ دن 14 اگست کو منانے کیلئے متعین کیا گیا تھا لیکن کئی اسباب سے اسے ایک دن قبل یعنی 13 اگست کو منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور چین کی سرحدوں پر کشیدگی کے حالات کے پیش نظر وی ایچ پی کارکن ملک بھر میں ڈاکٹر، انجینئر اور دیگر پیشوں سے جڑے نوجوانوں کے درمیان جائیں گے اور انہیں ملک کی ترقی اور حفاظت کے لئے ساتھ مل کر کام کرنے کی اپیل کریں گے تاکہ بیرونی طاقتوں سے مل رہے چیلنجوں سے بہ آسانی نمٹا جا سکے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vhp to organise bharat akhand divas in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply