معروف صحافی کلدیپ نیئرانتقال کر گئے

نئی دہلی : ہندوستان کے معروف صحافی کلدیپ نیئرکا بدھ کی رات انتقال ہو گیا۔کلدیپ نیئر صرف ایک عظیم صحافی ہی نہیں تھے بلکہ وہ ایک عظیم انسان بھی تھے، ان کے انتقال کے ساتھ ملک نے ایک عظیم شخص کھو دیا ہے۔

غیر منقسم ہندوستان کے سیالکوٹ میں پیدا ہوئے کلدیپ نیر کی عمر 94 سال تھی اور وہ ایک عرصہ سے علیل چل رہے تھے۔ ان کی پیدائش 14 ۱گست 1924 کو ہوئی۔ انہوں نے لاہور سے قانون کی پڑھائی کی تھی اور امریکہ سے صحافت کی ڈگری حاصل کی تھی۔ کلدیپ نیئر برطانیہ میں ہندستان کے ہائی کمشنر بھی رہ چکے ہیں اور انہیں 1997 میں راجیہ سبھا کا ممبر بھی بنایا گیا۔

کلدیپ نیئر نے ہمیشہ حق کی آواز بلند کی اور حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی۔کلدیپ نیئر نے اپنی کریئر کی شروعات بطور اردو پریس رپورٹر کے طور پر کی تھی۔

انہوں نے ایمان دار صحافت کے معیار کو بلند رکھا اور کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔متعدد کتابوں کے مصنف رہ چکے کلدیپ نیئر برسوں تک مرکزی حکومت میں پریس انفارمیشن افسر بھی رہے۔

وہ خبر رساں ایجنسی یونائیٹیڈ نیوزآف انڈیا، انگریز ی اخبار ڈان ایکسپریس اور اسٹیٹس مین سے بھی منسلک رہے۔ انہوں نے لندن ٹائمز میں بھی بطور صحافی خدمات انجام دیں۔صحافت کے شعبہ میں قابل قدر خدمات انجام دینے والوں کو نیر کے نام سے ’کلدیپ نیر صحافت کا ایوارڈ‘ بھی دیا جاتا ہے۔ صحافتی دنیا میں ان کی بہترین خدمات کے لئے 2015 میں انہیں رام ناتھ گوئنکا سمرتی ایوارڈسے بھی سرفراز کیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Veteran journalist kuldip nayar passes away at 95 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply