پنجاب کے سابق وزیر اور بزرگ اکالی لیڈر اجیت سنگھ کوہر انتقال کر گئے

نئی دہلی: بزرگ اکالی لیڈر اور شاہ کوٹ سے پنجاب کے ممبر اسمبلی اجیت سنگھ کوہر اتوار کو رات دیر گئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔وہ81سال کے تھے۔
ان کے معالج ڈاکٹر چرنجیت پروتھی نے بتایا کہ کوہر کا انتقال حرکت قلب بند ہو جانے سے ہوا ہے اور انہیں جب تک اسپتال لایا جاتا وہ دم توڑ چکے تھے۔ان کے لواحقین کے مطابق کوہار نے رات کا کھانا کھانے کے بعد بے چینی کی شکایت کی جس کے بعد انہں چنڈی گڑھ سے تقریباً 155کلومیٹر دور جالندھر کے ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا تھا۔
وہ2007تا2012کے دوران ریاست میں اکالی دل ۔بی جے پی مخلوط حکومت میں وزیر نقل و حمل تھے۔پنجاب اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شاندار جیت کے باوجود کوہر شاہ کوٹ سیٹ سے الیکشن جیتے تھے۔وہ پنجاب سیاست کے بابا بوہر کے نام سے معروف تھے۔ان کی اہلیہ کا چھ ماہ پہلے ہی انتقال ہوا تھا۔لواحقین میں بیٹا نائب سنگھ اور دو بیٹیاں ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Veteran akali leader and shahkot mla ajit singh kohar dies at 81 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply