مفاد پرست عناصر این آر سی معاملہ کو فرقہ ورانہ رنگ دے رہے ہیں:وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی: وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آسام نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس کے مسودے کے حوالے سے کہاکہ کچھ مفاد پرست عناصر اس معاملہ کو فرقہ واریت کا جوڑا پہنا کر ایک خوف کا ماحول اور فرقہ وارانہ انتشار پیدا کر رہے ہیں۔

انہوں نے راجیہ سبھا میں اس معاملہ پر مختصر بحث کا جواب دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اس مسودے کو حتمی شکل دینے می کسی قسم کی تفریق نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس سے کسی ہندوستانی شہری کا نام حذف نہیں ہوگا کیونکہ یہکام بہت صاف ستھرے اورشفافیت سے کیا جارہا ہے۔

اور اگر کوئی الزام تراشی کرتا ہے تویہ مناسب نہیںہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکز نے آسام میں امن،ہم آہنگی اور امن و قانون کی برقراری یقینی بنائے رکھنے کے لیے ریاستی حکومت کی درخواست پر سلامتی دستے بھیج دیے ہیں۔

واضح ہو کہ 31جولائی کو این آر سی کا جوحتمی مسودہ شائع ہواتھا اس میں تقریباً40لاکھ افراد کے نام غائب ہونے کے بعد سیاسی تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vested interests trying to create communal disharmony rajnath in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply