امیر تبلیغی جماعت مولانا سعد کی پر سوز دعا پراورنگ آباد اجتماع اختتام پذیر

اورنگ آباد:(ایجنسی) اے اللہ ہم گناہوں کے سمند ر میں ڈوبے ہوئے ہیں ، ہمارے گناہوں اور ہماری خطاﺅں کو معاف فرما۔ اپنی رضا والے کام میں ہماری مدد فرما ، تقویٰ عطا ءفرما، صبر عطا ءفرما، اے اللہ امت کو دین کا داعی بنادے ، صحابہ کی طرح دین کی محنت کے لیے ہمیں قبول فرما ، اے اللہ مال ودنیا کی محبت ہمارے دلوں سے نکل کر دین کی طرف ہمارا رخ کردے ، اے اللہ ہم سب کو دین کے کاموں کے لیے قبول فرما۔ اے اللہ نبی کی امت جو ،وجود میں آئی تھی ، اے اللہ ا غیار کی نظریں اس امت پر جمی ہوئی ہیں ، اے اللہ احکام شریعت میں مداخلت اور احکام طریقت میں مداخلت اور روکاوٹیں پید ا ہونے لگی ہیں ، اے اللہ تیرے نبی کی امت خراب حالات سے گزررہی ہے ،اے اللہ کرم فرما ،اے اللہ رحم فرما ،ان حالات سے نکال کر ثابت قدمی عطاءفرما۔
یہ دعا امیر تبلیغی جماعت مولاناسعد کاندھلوی نے اورنگ آباد کے لمبے جلگاﺅں میں منعقدہ سہ روزہ تبلیغی اجتماع کے اختتام پر کی۔ مولانانے دعا کرتے ہوئے فرمایا : اے اللہ قدم قدم پر ہماری نصرت فرما ،اے اللہ قدم قدم پر ہماری رہبری فرما، اے اللہ امت کے ایمان کی اعمال کی ، اخلاق کی ، معاشرے کی اور جان و مال کی حفاظت فرما۔اے اللہ ہم اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہیں، کرم فرما ، رحم فرما ، ہمیں معاف فرما۔ ذکر ، فکر ، پرحسن عبادت پر ہماری مدد فرما۔ اے اللہ ہمارے یہاں جمع ہونے کو قبول فرما ، ہمارے ایمان پر فضل فرما ، ہم قدم قدم پر تیری نصرت کے طلب گار ہیں، ہدایت کی بھیک مانگتے ہیں ، ہمیں ہدایت عطا ءفرما۔

Very emotional dua recited by Maulana Saad Sahab during Aurangabad ijtema
تصویر سوشل میڈیا

امت مسلمہ کے دلوں میں تعلیم اور ہدایت کو روشن کردے ، اے اللہ اس امت کواس طرح جمع کردے جس طرح تیرے نبی ? نے کیا تھا۔ اے اللہ ملت کے لیے دعوت کے راستے کھول دے۔ بیماروں کو شفا عطا ءفرما ، قرض داروں کو قرض سے نجات عطا ءفرما ، پریشاں حالوں کی پریشانیوں کو دور فرما ،ہماری دعاﺅں کو قبول فرما اور جن لوگوں نے دعا کرنے کے لیے کہا ہے ان کی بھی دعا ﺅں کو قبو ل فرما اور دین والی زندگی گزارنے والا بنا دے اور آخرت میں کامیابی نصیب فرما۔(آمین ) مولانا سعد نے 73 منٹ تک اللہ کے حضور دعا کی، شرکاءآمین کی صدا لگا رہے تھے اوراپنے پروردگار کو راضی کرنے کے لیے نم آنکھوں سے اور زور زور سے رورہے تھے۔
اجتماع کے دوسرے دن رات سے اجتماع کے اختتام تک لاکھوں کی تعدا دمیں مندوبین اجتماع گاہ کے کونے کونے میں نظر آئے۔ آخری دن فجر کی نماز کے بعد مولانا منظور نے ایمان و یقین پر شرکاءسے خطاب کیا۔صبح10سے دوپہر12بجے تک کتابی ، تعلیم ، تشکیل اور ذکر و فکر کا ماحول شامیانوں میں رہا۔ دوپہر12بجے سے12 بج کر 37منٹ تک اجتماعی دعا کا اہتمام ہوا۔ دعا کے بعد پیدل جانے والے شرکائنے اپنی منزل کا رخ کیا ، نمازظہر کے بعدموٹر سائیکل والے شرکاءنے اجتماع گاہ سے کوچ کیا۔
دوپہر 3بجے فور وہیلر گاڑی کو اور شام 5بجے سے بس اوردیگر بڑی گاڑیوں کواجتماع گاہ سے چھوڑا گیا۔ اجتماع کے اختتام پر شرپسندوں نے افواہ عام کر دی کے اجتماع گاہ میں بم دھماکہ ہوا ہے۔ اورنگ آباد شہر ،مہاراشٹر اور جہاں جہاں سے شرکائ اجتماع میں تشریف لائے تھے ان کے رشتے داروں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈپٹی کمشنر آف پویس اور منتظمین اجتماع نے فوراً سوشل میڈیاپر اپنے بیانات جاری کئے اوراس خبر کو بے بنیاد بتایا۔ شرکائے اجتماع تادم تحریر بذریعہ اپنی نجی گاڑیوں ، ریلوے ، بس اور دیگر ذرائع آمد درفت اپنی منزل کی طرف روانہ ہورہے ہیں۔ خلاصہ کلام یہ ہے کہ سہ روزہ اجتماع کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور کئی سے کوئی نا خوشگوار واقع پیش آنے کی خبر موصول نہیں ہوئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: very emotional dua recited by maulana saad sahab during aurangabad ijtema in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply