مرکزی حکومت اب بے نامی جائیدادوں کی جانب توجہ دے گی: وینکیا نائیڈو

وشاکھاپٹنم:مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک میں مزید اصلاحات کی جائیںگی۔ بدعنوانیوں اورکالے دھن کے خاتمہ کیلئے ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے بڑے نوٹوں کی منسوخی کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں ای گورننس پر قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کیلئے ایسے حوصلہ مند فیصلوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ مرکزی حکومت جلد بے نامی جائیدادوں پر توجہ دے گی۔
انہوں نے کہا کہ قبل ازیں دولت صرف چند لوگوں کے پاس ہی رہتی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس چوروںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملک کی مناسب طریقہ سے ترقی کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے مناسب استعمال سے تیز تر ترقی ممکن ہے اور مبسوط معیشت کی ضرورت ہے۔ ملک کی تیزتر ترقی کے کئی مواقعے ہیں یہاں پر وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے۔ محنت کرنے والے لوگ بھی زیادہ ہیں۔ ٹکنالوجی کی جدید کاری اور آئی ٹی کے مناسب انتظامات سے تیز ترقی ممکن ہوسکے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا معاشی تفاوت 81 فیصد ہے۔ انفارمیشن ٹکنالوجی کے ذریعہ لوگوں کی زندگی کو آرام دہ بنایا جاسکتا ہے اور کرپشن کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے اس موقع پر خطاب کرتے کہ حکومت مزید شفافیت ‘ جوابدہی ‘ رشوت سے پاک نظام لانا چاہتی ہے۔ رشوت کو ہرگزبرداشت نہ کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم کی سخت ہدایتپر عمل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانی کیلئے بیورو کریٹ ضروری آلہ ہیں۔ کام دوست ماحول بیورو کریٹس کو فراہم کیا جارہا ہے تاکہ یہ افسراپنی صلاحیت کے لحاظ سے بہتر خدمات انجام دیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Venkaiah naidu in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply