دہشت گرد وں کی دراندازی روکنے کے لئے محدود فوجی کارروائی کی گئی:نائیڈو

نئی دہلی: اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرہندوستانی فوج کی محدود فوجی کارروائی سرحد پار سے دراندازی روکنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ فوج کی محدود فوجی کارروائی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے یہاں کہا کہ حکومت پاکستان کے تعلق سے مسلسل بہتر اقدامات کر رہی ہے لیکن اس کے جواب میں وہاں سے دہشت گردوں کی دراندازی بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اری میں فوجی کیمپ پر دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی عوام میں عدم اطمینان میں اضافہ ہورہا تھا اور وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی کہا ہے کہ ایسی کاروائی قطعی طور پر برداشت نہیں کی جائے گی۔ مسٹر نائیڈو کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ملک کی حفاظت میں کسی طرح کی چوک نہیں ہونے دی جائے گی اور پاکستان میں دہشت گرد وں کے ٹھکانوں پر فوج کی محدود فوجی کارروائی دہشت گردوں کی دراندازی روکنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان پاکستان سے درخواست کر رہا ہے کہ اسے اپنی زمین کا استعمال دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے نہیں ہونے دینا چاہئے۔ واضح رہے اڑی دہشت گردانہ حملے کے بعدہندوستانی فوج نے کل دیر رات سرحد پار محدود فوجی کارروائی کی جس میں بڑی تعداد میں دہشت گرد مارے گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: venkaiah naidu on surgical strikes in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply