آندھر پردیش کے مسئلہ پر وینکیا نائیڈو اور سوجنا چودھری کی جیٹلی اور راج ناتھ سے ملاقات

نئی دہلی:آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے مرکزی وزرا وینکیا نائیڈو اور سوجنا چودھری نے اپنے کابینی رفقا ارون جیٹلی اور راج ناتھ سنگھ سے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں ملاقات کی اور اپنی ریاست آندھرا پردیش کے مسائل کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا۔ راج ناتھ سنگھ سے تقریبا ایک گھنٹہ تک تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں اے پی اور تلنگانہ کے درمیان مسائل ، زیرالتوا و عدوں کو جلد پورا کرنے کی خواہش کی۔ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کے دوران کڑپہ ضلع میں بیارم اسٹیل پلانٹ کی پیشرفت کی بھی خواہش کی۔خاص طورپر اس ملاقات کے دوران آندھراپردیش اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کے مسئلہ پر بھی بات کی گئی جس پر وزیرداخلہ نے کہا کہ اس سلسلہ میں ایڈوکیٹ جنرل کی رائے کا وہ تجزیہ کریں گے اور اس مسئلہ پر وضاحت اندورن دو ہفتے سامنے آجائے گی۔
بعد ازاں ارون جیٹلی سے ہوئی ملاقات میں ریاست کے لیے خصوصی درجہ،پیکیج کے مسئلہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اے پی کو خصوصی درجہ کے مسئلہ پر فائنانس کمیشن کی سفارشات کے بعد پیداشدہ صورتحال پربھی بات چیت کی گئی۔ارون جیٹلی نے ریاست کے مالی خسارہ کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔وینکیا نائیڈو اور سوجنا چودھری نے واضح کیا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق مرکزی وزرا راج ناتھ سنگھ ، ارون جیٹلی سے یہ ملاقات ہوئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Venkaiah naidu meets jaitley and rajnath singh to discuss andhra pardesh issues in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply