سہ روزہ بین الاقوامی یوگا میلہ نئی دہلی میں شروع ،وزیر اطلاعات و نشریات نائیڈو نے افتتاح کیا

نئی دہلی:اطلاعات و نشریات اور شہری ترقیات نیز ہاؤسنگ کے وزیر ایم وینکیانائیڈو نے بدھ کے روزتال وکٹورہ اسٹیڈیم واقع نئی دلی میں سہ روزہ بین الاقوامی یوگا میلے کا افتتاح کیا۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی یوگا میلے کا اہتمام بین الاقوامی یوگ ڈے (آئی ڈی وائی2017)سے قبل ایک تعارفی تقریب کے طور پر کیاگیا ہے۔
اپنی افتتاحی تقریر میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ عوام کے مابین ہم آہنگی اور میل جول پیدا کرنے کیلئے یوگا واحد حل ہے۔ بین الاقوامی یوگا میلے میں مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوگ انسان کو صحت مند اور فِٹ رہنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مسٹر نائیڈو نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ یوگ ایک عوامی تحریک کی شکل لےاوریوگ دنیا 192 ممالک تک پہنچ گیا ہے۔ وزیر موصوف نے اس موقع پر یوگ گوروؤں اور یوگا کے اساتذہ کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے یوگا کو ایک عوامی تحریک کی شکل دے دی ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سری پد یسونائک نے کہا کہ یوگا نے اپنے مجموعی صحتی مضمرات اور معالجاتی ساکھ کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پراپنا ایک منفرد مقام حاصل کر لیا ہے۔
آیوش کے وزیر نے وضاحت کرتےہوئے فرمایا کہ یوگ ہندوستان میں روایتی ادویہ کا ایک روایتی نظام رہا ہے اور اس میں امراض سے محفوظ رہنے اور معالجاتی لحاظ سے بہت سے مضمرات پوشیدہ ہیں۔ ہندوستان جہاں کی آبادی ایک ارب سے بھی زیادہ ہے، اسے ایک موثر اور مجموعی نظام حفظان صحت درکار ہے تاکہ بڑے پیمانے پر دستیاب ورک فورس کا استعمال اجتماعی شکل میں مربو ط طور پر مفید طریقے سے کیا جا سکے۔ مسٹر نائک نے مزید کہا کہ جدیدکاری کے فروغ کے ساتھ سماجی زندگی کے اوقات کافی جلد بازی اور تنگی وقت پر منحصر ہو گئے ہیں اور ایسے حالات میں یوگا کی اہمیت خاطرخواہ طورپر بڑھ گئی ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ سائنسی برادری ، یوگا کے محققین، تعلیمی ماہرین اور معالجین نے یوگ کے استعمال کے امکانات تلاش کرنا شروع کردیئے ہیں تاکہ زندگی کے ہر شعبے میں اس کا استعمال ممکن ہوسکے۔ اس جوش و جذبے کے نتیجے میں بنی نوع انسان کی مجموعی ترقی کیلئے یوگا ایک نئی شکل میں سامنے آ سکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Venkaiah naidu inaugurates international yoga fest in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply