وزیر اعظم پر بے بنیاد الزامات لگانا کانگریس کی مایوسی کا مظہر :نائیڈو

نئی دہلی: نوٹوں کی منسوخی کے خلاف حکومت پر اپوزیشن کے مسلسل حملوں سے مشتعل بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج کانگریس نائب صدر راہل گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کالے دھن کے خلاف مل رہی عوامی حمایت کی وجہ سے کانگریس مایوس ہو گئی ہے۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر اور اطلاعات و نشریات کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھل کر یہ کہنے کی ہمت کیوں نہیں کر پا رہی ہیں کہ ملک میں کالا دھن نہیں ہے۔ کانگریس مایوسی کی وجہ سے وزیر اعظم پر صرف بے بنیاد الزام لگا رہی ہے۔ کوئی بھی اس کا لیڈر راہل گاندھی کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا ہے۔
یہاں تک کہ خود کانگریس کے لوگ، ان کے نام نہاد دوست اور ساتھی بھی انہیں سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جو ٹیم ان کے ساتھ تھی، اس نے کانگریس کی جانب سے نوٹوں کی منسوخی کے معاملے پر بلائی گئی میٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
انہوں نے کہا کہ اس پرانی پارٹی کے لئے یہ مناسب وقت ہے کہ وہ خود احتسابی کرے۔کالے دھن اور بدعنوانی نے کانگریس پارٹی کو چوٹ پہنچائی ہے، اسے خود احتسابی کرنی چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Venkaiah naidu hits back at congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply