وینکیا نائیڈو نے کاغذات نامزدگی داخل کیے

نئی دہلی: این ڈی اے کے نائب صدر امیدوار ایم وینکیا نائیڈو نے آج اپنی نامزدگی کی کاغذات داخل کر دیے۔نئے نائب صدر کے لیے ہونے والا الیکشن 5 اگست کو ہوگا
۔ مسٹر نائیڈو جب اپنے کاغذات داخل کرنے کےلئے راجیہ سبھا سیکریٹری جنرل کے دفتر پہنچے تو ان کے ہمراہ وزیراعظم نریندر مودی ، سینئر بی جے پی لیڈر اور مودی کابینہ کے ارکان موجود تھے جن میں بی جے پی سربراہ امت شاہ، بی جے پی کے بزرگ لیڈر ایل کے اڈوانی ، دفاع اور مالیات کے وزیر ارون جیٹلی ، امور خارجہ کی وزیر سشما سوراج اور این ڈی اے اتحادیوں کے کئی رہنما شامل تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Venkaiah naidu files nomination for vice president poll in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply