کیرل میں وینگارا اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں کانگریس قیادت والے متحدہ محاذکی جیت

کوچی:کیرل میں وینگارا اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میںانڈین یونین مسلم لیگ(آئی یو ایم ایل) کے امیدوار کے این اے قادرنے اپنے قریبی حریف کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسسٹ)کے ایڈووکیٹ پی پی بشیر کو 23,310ووٹوں سے ہرادیا۔
کانگریس کی قیادت والی اپوزیشن اتحادیونائٹیڈڈیمو کریٹک فرنٹ(یو ایف ڈی) کے امیدوار کے این اے قادرکو 65227ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف لیفٹ ڈیمو کریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف)کے امیدوار ایڈووکیٹ پی پی بشیر کو41,917ووٹ ملے۔
سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس ڈی پی آئی)کے امید وار کے سی ناصر کو 8,648 اور ریاست میں اپنی موجودگی کا احساس دالنے کی زبردست کوششیں کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے امیدوار کے جینا چندرن ماسٹر کو صرف5,728ووٹ ہی ملے۔اور وہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا سے بھی پیچھے رہی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vengara assembly by election iuml retains seat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply