اترکاشی میں ٹریولر کھائی میں جاگرا،14ہلاک،کیمپٹی فالز میں پھنسے180سیاح بچالیے گئے

دہرہ دون: اترا کھنڈ کے اترکاشی میں ایک14سیٹر ٹریولر200میٹر گہرے غار میں گر گیا جس میں 14افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر منجمنٹ افسر دیوندر پٹوال نے بتایا کہ یہ حادثہ بھٹ واری سے 8کلومیٹر دور شنگلائی میں رشی کیش ۔

گنگوتری شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب یہ ٹریولر جس میں15افراد سوار تھے اورگنگوتری سے واپس آرہا تھا،ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا۔ہلاک شدگان میں تین بزرگ خواتین، دو نابالغ لڑکیاں شامل ہیں ۔تمام لاشیں مل گئی ہیں ۔

زخمیوں کو دہرہ دون کے لے جایا گیا۔اسی دوران ریاست کے ہی ایک اور معروف تفریحی مقام مسوری میں اتوار کی شام کیمپٹی فالز میں سیلاب سے پانی بھر گیا جس میںپھنسے180سیاحوںکو پولس کی مدد سے بچالیا گیا۔کیمپٹی فالزکے قریب ہی نگیندر پنوار نام کے ایک دکان دار نے بتایا کہ کیمپٹی فالز میں اچانک ہی پانی تیزی سے بڑھنے لگا ۔

میں نے اپنی زندگی میں کبھی کیمپٹی فالز میں اتنا پانی نہیں دیکھا تھا۔ میں نے اس پانی میں سیاحوںکو پھنستا دیکھتے ہی فوراً پولس کو فون کیا۔کیمپٹی فالز نہر میں پانی اتنا بھر گیا تھا کہ دکان دار دکانیں بند کرکے جانے پرمجبور ہو گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vehicle hit by landslide falls into gorge in uttarkashi 14 people killed in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply