تعلیمی میدان میں ڈاکٹر ذاکر حسین کی خدمات فراموش نہیں کی جاسکتیں: وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ

نئی دہلی: ڈاکٹر ذاکر حسین کی تعلیمی معنویت ہر دور میں ہماری اور ملک کی رہنمائی کرے گی اور قوم کے تئیں یہ ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ یہ بات جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے آج یہاں ڈاکٹر ذاکر حسین کی 120ویں سالگرہ پر منعقدہ تقریب میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر ذاکر حسین صاحب کی تعلیم کے ساتھ سیاسی میدان میں جو خدمات ہیں اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اور ان کے تعلیمی نظریات ہمیں جامعہ ملیہ اسلامیہ کو آگے لے جانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف انہوں نے تعلیم کے میدان میں ملک کی رہنمائی کی بلکہ ملک کے سیکولرازم کی جڑوں کو مضبوط کرنے میں نمایاں رول ادا کیا۔ مسٹر احمد نے کہاکہ انہوں نے اقلیتوں اور خصوصاً مسلمانوں کی ترقی اور انہیں آگے بڑھانے کے لئے انتھک محنت کی اور کئی جگہ تعلیمی ادارے قائم کئے جس میں رانچی کا تعلیمی ادارہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ملک میں بھائی چارے کی فضا قائم کرنے میں بہت محنت کی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ شروع سے ہی ان کے اس نظریہ کو آگے بڑھانے میں کام کرتا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر صاحب کا تعلیم اور انسانیت کا نظریہ تھا جسے اس وقت اسے فروغ دینے کی ضرورت ہے اس سے نہ صرف ملک کی فضا بدلے گی بلکہ ہندوستان میں سب کے لئے تعلیم کی مہم کو مہمیز لگے گی۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ذاکر حسین لوگوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کے لئے تعلیمی میلہ شروع کیا تھا جو آج بھی یہاں کے عوام کو تعلیم کی طرف راغب کر رہا ہے۔ انہوں نے ان کی اور ان کے خاندان کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے تئیں ان کی جو خدمات ہے اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے ان کے جنتی ہونے کی دعا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی روح جامعہ کو دیکھ کر خوشی محسوس کرتی ہوگی کہ جو درخت انہوں نے لگایا تھا وہ تناور درخت بن چکا ہے۔ ڈاکٹر ذاکر حسین کوقوم کا معیار قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج ہم ان کو یاد کرنے کے لئے ان کی 120ویں سالگرہ منارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ انہوں نے مسلمانوں کی اس وقت رہنمائی کی جب مسلمان مشکل حالات سے دوچار اور مایوسی کا شکار تھے۔ انہوں نے کہاکہ آج ہر معاملے میں سیاست ہوتی ہے لیکن ذاکر صاحب نے کبھی قوم کی ترقی میں فرق نہیں کیا اور سب کی ترقی پر یکساں توجہ دی۔ قبل ازیں ان کے مزار پر قرآنی اور ان کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی۔جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد اور رجسٹرار اے پی صدیق (آئی پی ایس) نے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر حسین کے مزار پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ اس تقریب کے اہم شرکاء میں ڈاکٹر ذاکر حسین کی نواسیاں انجم شیرازی اور نیلوفر شامل تھیں۔ اس کے علاوہ اساتذہ اور دیگر افراد شریک تھے۔ قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر ذاکر حسین جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سب سے طویل وقت تک شیخ الجامعہ کے بطور اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ وہ 1926 سے 1948 تک جامعہ کے وائس چانسلر رہے۔ 1962 میں وہ ملک کے نائب صدر اور 1967 میں صدر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ 3 مئی 1969 میں4 ان کا انتقال ہوا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vc of jamia millia islamia pays tributes to dr zakir hussain in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply