بنارس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے استقبال کی تیاریاں مکمل

وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے دورے پر کل یہاں آ رہے ہیں۔ ان کے اس دورے کے پیش نظر سیکورٹی کا زبردست بندوبست کیا گیا ہے۔ مسٹر مودی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بوتھ سطح کارکن کانفرنس میں شامل ہوں گے۔
وہ وارانسی اور پوروانچل کے شہریوں سے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے بنکروں کے لئے 200 کروڑ روپے کی تجارت کی سہولت کے ساتھ ساتھ مرکز اور ہینڈی کرافٹ میوزیم کی تعمیر کے علاوہ بی ایچ یو میں مہامنا کے نام پر کینسر سینٹر سمیت سینکڑوں کروڑ روپے کے چار بڑے اسپتالوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ ضلع افسر یوگیشور رام مشرا نے آج یہاں بتایا کہ ممکنہ دورے کے پروگرام کے مطابق، مسٹر مودی خصوصی طیارے سے صبح قریب ساڑھے دس بجے بابت پور میں واقع لال بہادر شاستری کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچیں گے۔
وہاں سے فوج کے ہیلی کاپٹر سے کاشی ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم صبح تقریباً سوا گیارہ بجے سے پونے بارہ بجے تک بی ایچ یو کے دوران تاریخی سوتنترتابھون آڈیٹوریم میں مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کینسر سینٹر اور بی ایچ یو کے طبی سائنس انسٹی ٹیوٹ میں شتابدی سپر اسپشلٹی سینٹر کا سنگ بنیادرکھیں گے۔
وزیر اعظم اسی آڈیٹوریم میں آٹھ روزہ تیسرے قومی تہذیب فیسٹیول کے تحت ہونے والے ”چانکیہ“ڈرامہ دیکھیں گے، جس کا انعقاد مرکزی وزارت ثقافت نے کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Varanasi all set to welcome pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply