ملک میں بت شکنی کا سلسلہ جاری، کیرل میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو نشانہ بنایا گیا

نئی دہلی: ملک کے مختلف حصوں میں سیاسی و سماجی رہنماؤں کی مورتیاں توڑے جانے کی وزیر اعظم نریندر مودی اور حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے صدر امیت شاہ کی جانب سے شدید مذمت اور اس ضمن میں شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے مرکزی وزارت داخلہ کی تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت کے باوجود مورتیاں توڑے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔
اس بار کیرل میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ موصول اطلاع کے مطابق جمعرات کی صبح کچھ شرپسندوں نے کیرل کے کنور میں تھالی پیرمبو چوک پر ایستادہ مہاتما گاندھی کے مجسمے کا چشمہ توڑ دیا۔
اور پولس کے آنے سے پہلے ہی وہاں سے فرار ہوگئے۔واضح رہے کہ شمال مشرق کی تین ریاستوں تریپورہ، ناگالینڈ اور میگھالیہ میں بی جے پی کی حکومت ساز کامیابی کے بعد گذشتہ تینروز کے دوران تریپورہ،تمل ناڈو، مغربی بنگال اور اترپردیش میں بالترتیب لینن، پیریار ، شیاما پرساد مکھرجی اور بی آر امبیڈکر کے مجسمے توڑے جا چکے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vandalism of idols continue despite warnings now mahatma gandhis statue damaged in keralas kannur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply