باجپئی نے اتراکھنڈ کاپودا لگایا، مودی کے اسے سرسبز و شاداب کرنے دیا جائے: امیت شاہ

دہرہ دون:بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے بی جے پی کی پریورتن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیو بھومی اتراکھنڈ کا اعزاز لوٹانے کے لئے یہاں تبدیلی ضروری ہے۔ مسٹر شاہ نے عوام سے اتراکھنڈ کی کانگریس حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس بدعنوان حکومت کو تبدیل کرنا ہوگا۔ایم بی انٹر کالج گراو¿نڈ میں بی جے پی کی پریورتن یاترا کے اختتام کے موقع پر انہوں نے کہا کہ آج کماو¿ں سے ہی ،جہاں آج پریورتن یاترا ختم ہونے والی ہے۔ تبدیلی کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کی حکومت کا جانا اور دوسری کا بر سر اقتدار آنا تبدیلی نہیں ہے بلکہ تبدیلی تو دیو بھومی کا اعزاز لوٹانا ہے جو بی جے پی کرے گی۔ریاست کی ہریش راوت حکومت پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جو حکمران بیٹھے ہیں وہ یہاں اتراکھنڈ کو ایک ریاست نہیں بلکہ مرکز کے زیر انتظام ریاست چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ تصور بھی نہیں کیا تھا کہ کوئی وزیر اعلیٰ کان مافیا سے سودے کرےگا۔ اب اتراکھنڈ کو تبدیل کرنے کا وقت آ گیاہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ڈھائی سال سے مودی حکومت پر ایک بھی بدعنوانی کا الزام نہیں لگا۔ انہوں نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی سے کانگریسیوں کے 12 لاکھ کروڑ روپے ایک جھٹکے میں برباد ہو گئے۔ اسی لئے وہ نوٹوں کی منسوخی کی مخالفت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا اتراکھنڈ کی تشکیل اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری باجپئی نے کی تھی اور اب موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کواس کی آبیاری کرنے دیا جائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vajpayee created ukhand let modi shape it amit shah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply