پاکستان اب مقبوضہ کشمیر جلد خالی کر کے اسے ہند کے حوالے کرنے کی بات کرے:ہندوستان

نئی دہلی:ہندوستان نے پاکستان کے تئیں اپنا موقف اور سخت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کے ساتھ پاک مقبوضہ کشمیر کو جلد از جلد خالی کرکے ہندوستان کے حوالے کرنے کی بات کرے۔ خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر نے پاکستانی خارجہ سکریٹری اعجاز احمد چودھری کو بھیجے گئے ایک خط میں پاک مقبوضہ کشمیر سے پاکستان کا غیر قانونی قبضہ ختم کرنے کے حوالے سے پہلی باربا قاعدہ اظہار خیال کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں پاکستان سے متعلق سوالات پر کہا کہ پاکستانی خارجہ سکریٹری کو بدھ کے روز سونپے گئے مکتوب میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا ہے کہ انہیں اسلام آباد آنے کی دعوت منظور ہے لیکن انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بات چیت میں جموں و کشمیر کی صورت حال سے متعلق زیادہ اہم پہلوؤں پر پہلے بات کی جائے گی۔ خارجہ سکریٹری نے لکھا ہے کہ وہ مسٹر چودھری کے ساتھ پاک مقبوضہ کشمیر سے پاکستان کا غیر قانونی قبضہ جلد از جلد ہٹانے کے سلسلے میں بات کرنا چاہتے ہیں ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vacate pok india tells pakistan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply