وزیر اعظم مودی کا اترکاشی بس سانحہ پر اظہار رنج و غم،لواحقین کو دو لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے اتر کاشی میں ایک بس حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے تئیں گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ شب اتراکھنڈ کے اترکاشی میں گنگوتری دھام سے درشن کرکے لوٹ رہے مدھیہ پردیش کے اندور کے مسافروں سے بھری بس گنگوتری ہائی وے پر نالوپانی کے نزدیک گہری کھائی میں گر گئی جس سے 21 مسافر ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔
مسٹر مودی نے ہلاک شدگان کے گھروالوں کو وزیر اعظم قومی راحت فنڈ سے دو۔ دو لاکھ اور زخمیوں کو 50۔50 ہزار روپئے دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اترکاشی کے اس دردناک سانحہمیں مارے گئے لوگوں کے تئیں ہماری پوری ہمدردی ہے۔ دعا ہے کہ حادثہ میں زخمی افراد جلد صحتیاب ہوں۔

Title: uttarkashi bus accident pm modi announces ex gratia of rs 2 lakh for kin of deceased | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply