اترا کھنڈ میں بادل پھٹنے سے4ہلاک اورچار فوجیوں سمیت 8افراد لا پتہ

نینی تال: اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ ضلع کے منگتا نالہ علاقہ میں مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے مختلف مقامات سے تقریباً 11 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ بھاری بارش کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان گھٹیابگڑ میں تین تولا کے پاس ہوا ہے۔ یہاں پر فوج کے چار کیمپ تھے جس کے پاس نالہ بہہ رہا تھا۔ بھاری بارش اور تیز بہاو¿ میں نالے پر بنا پل بہہ گیا اور پانی فوج کے کیمپ میں گھس گیا۔ ان کیمپوں میں سینکڑوں جوان تھے جس سے چار جوانوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔
یہاں فوج کے لئے قلی کے طور پر کام کرنے والے تین مقامی لوگ بھی لاپتہ ہیں۔ اس کی تصدیق دھارچولا کے سب ڈویڑنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) آر کے پانڈے نے کی ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گھٹیابگڑمیں فوجی کیمپ سے کل آٹھ لوگ لاپتہ ہیں جن میں سے 7 جوان اور ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) ہیں لیکن ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔بارشوں کے باعث سیلاب اور چٹانیں گرنے کے واقعات کے بعد کیلاش مان سروور یاترا روک دی گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uttarakhand three killed in cloudburst during kailash mansarovar yatra in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply