اترا کھنڈ میں صدر راج منسوخ کرنے والے نینی تال ہائی کورٹ چیف جسٹس کا تبادلہ

نئی دہلی: اترا کھنڈ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ایم جوزف کا ،جنہوں نے ریاست میں صدر راج کو منسوخ کرنے کا فیصلہ دینے والی بنچ کی سربراہی کی تھی، آندھرا پردیش ہائی کورٹ تبادلہ کر دیا گیا۔ حیدر آباد ہائی کورٹ کے نگراں چیف جسٹس ڈلیپ بی بھوسالے کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنا کر بھیج دیا گیا۔57سالہ جوزف نے2014میں اتراکھنڈ ہائی کورٹ کا چارج سنبھالا تھا۔
انہوںنے ارناکولم میں گورنمنٹ لا کالج سے قانون کی ڈگری لی اور1982میں دہلی میں اپنا وکیل کے طور پر اندراج کرایا ۔ انہوں نے کیرل میں بھی پریکٹس کی۔گذشتہ ماہ ان کی سربراہی میں اتراکھنڈ ہائی کورٹ کی ایک بنچ نے ریاست میں صدر راج کو منسوخ کر دیا تھا۔انہوں نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ مرکز کو غیر جانبدارانہ طور پر کام کرنا چاہئے۔لیکن سپریم کورٹ نے اس فیصلہ پر حکم امتناعی جاری کر دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: uttarakhand high court chief justic km joseph who quashed presidents rule transferred in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply