اترا کھنڈ کے ٹہری گڑھوال میں مکانوں پر تودے گرنے سے4ہلاک کئی زخمی

دہرہ دون: ابھی اترا کھنڈ کے ٹہری گڑھوال ضلع میں ایک بس کے کھائی میں گرنے سے دو افراد کی ہلاکت اور 34کے زخمی ہوجانے کے سانحہ کا صدمہ کم نہیں ہوا تھاکہ اسی ضلع میں تودے گرنے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور متعدد ملبے میں دب گئے۔

موصول اطلاع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب زبردست بارشوں کے بعد پہاڑی کے دامن میں واقع مکانات کے اوپر بڑے بڑے تودے پھسل کر گر گئے۔بوڑھا کیدار علاقہ کے قریب کوٹ گاو¿ں میں ان مکانات کے ملبہ کے نیچے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوشش جاری ہے۔

یہ سانحہ اس حادثہ کے ایک روز بعد رونما ہوا ہے جس میں بدری ناتھ قومی شاہراہ کے قریب لنک رروڈ پر منگل کی صبح8بجے ایک بس کھائی میںگر جانے سے کم از کم 2افراد ہلاک اور34زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بس رشی کیش جا رہی تھی۔لیکن اس میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے۔ اس22مسافروں کی گنجائش والی بس میںکنڈکٹر اور ڈرائیور سمیت36لوگ سوار تھے۔ جس سے ایک موڑ کاٹتے ہوئے بس عدم توازن کا شکار ہو کر پلٹ گئی اور کھڈ میں جا گری۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uttarakhand four killed in landslide in tehri garhwal district in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply