یوگی آدتیہ ناتھ وارانسی اور اجودھیا کا دورہ کریں گے

اجودھیا:اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہناتھ آئندہ 31 مئی کو اجودھیاآرہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد پہلی مرتبہ اجودھیا آرہے مسٹر یوگی متنازع بابری مسجد رام مندر احاطے میں واقع رام للا کے درشن کرسکتے ہیں۔ وہ فیض آباد ڈویژن میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیں گے۔ مسٹر یوگی اجودھیا کے لئے نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کرسکتے ہیں۔ اجودھیا جانےسے پہلے وزیر اعلیٰ 26 مئی کو وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے اور پنڈت دین دیال اپادھیائے پیدائشی صدی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے دو روزہ دورہ کریں گے۔
وہ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد پہلی بار وارانسی کا دورہ کریں گے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا وزیر اعلیٰ کے پہلے ممکنہ دورہ بنارس سے متعلق پروگرام فی الحال نہیں ملا ہے، لیکن حفظ ما تقدم کے طور پر ضلع انتظامیہ نے اپنے طور پر سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دو روزہ دورے کے پہلے دن مسٹر یوگی وارانسی کے شہری علاقے میں واقع کٹنگ میموریل میدان میں منعقد پیدائشی صدی کی اختتامی تقریب کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گے۔اس سے پہلے وہ مرکز کی مودی حکومت کے تین برسوں کی مدت کی کامیابیوں سے متعلق ایک تصویری نمائش کا بھی معائنہ کریں گے۔

Title: uttar pradesh cm yogi adityanath to visit varanasi and ayodhya in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply