جیل میں قید ایم ایل اے مختار انصاری اور اہلیہ کو بیک وقت دل کا دورہ پڑا

لکھنؤ: اترپردیش کے مﺅ سے بہوجن سماج پارٹی کے ممبر اسمبلی مختار انصاری اور ان کی اہلیہ کو بیک وقت دل کا دورہ پڑ گیا۔بتایا جاتا ہے کہ جیسے ہی ان کی اہلیہ جیل میں مختار انصاری سے ملنے پہنچیں اسی وقت مختار کو دل کا دورہ پڑگیا۔
ان کی حالت دیکھ کر ان کی بیوی کو بھی دل کا دورہ پڑ گیا۔جیل میں تعینات ڈاکٹرز نے ایک لمحہ کی تاخیر کیے بغیر انہیں اسپتال لے گئے۔ واضح رہے کہ مختار انصاری کو تقریباً8مہینے پہلے ہی باندہ جیل میں منتقل کیا گیا تھا۔
ڈاکٹروں نے بتایاکہ مختار انصاری کی حالت تشویشناک ہے اور ان کا علاج باندہ میں ممکن نہیں تھاس لیے انہیں لکھنؤمنتقل کر دیا گیا۔مختار انصاری کے بارے میں کہا جاتاہے جکہ انہیں شوگر کے ساتھ ہائیپر ٹینشن کا مرض بھی ہے۔
انصاری کی طبی حالت پر تبصرہ کرتے ہوئے پرنسپل سکریٹری داخلہ اروند کمار نے کہا کہ حکومت مختار انصاری کو زود اثر دوائیں اور بہترین علاج بہم پہنچانے کو یقینی بنانے کے اقدامات کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uttar pradesh bsp mla mukhtar ansari wife suffer heart attack in banda jail in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply