اترپردیش کے ضلع امیٹھی میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد کا قتل

امیٹھی: اترپردیش کے امیٹھی میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد کا قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مہونا گاؤں میں کل رات ایک ہی خاندان کے 11 افراد کو قتل کیا گیا ہے۔ خاندان کے تمام افراد کو تیز دھاردار ہتھیار سے کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔
خاندان کے سربراہ جمال الدین کی لاش پھانسی کے پھندے پر لٹکی ہوئی ملی۔ مرنے والوں میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔ خاندان میں سربراہ کی بیوی کے علاوہ کوئی نہیں بچا ہے۔ گاوں والے اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ خاندان کے سربراہ نے سب کو نشہ آور شہ کھلاکر بعد میں سب کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس کے بعد خود پھانسی لگا لی۔
خاندان میں صرف اس کی بیوی بیہوشی کی حالت میں ملی ہے۔ اس کی بیوی کو جگدیش پور ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ عورت کو ہوش میں آنے کے بعد ہی قتل کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uttar pradesh 11 family members found dead at home in amethi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply