معروف سرود نواز امجدعلی خان نے اپنی کتاب وزیر اعظم مودی کو پیش کی

نئی دہلی: معروف سرود نواز استاد امجد علی خاں نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور اپنی کتاب’ماسٹر آن ماسٹرز ’ پیش کی۔ پدم بھوشن استادامجد علی خان نے اپنی اس تصنیف میں کلا سیکی موسیقی کی 20 عظیم ترین شخصیت اورفن پر مضامین تحریر کئے ہیں۔ وزیراعظم نے اس کتاب میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
مسٹر خان نے وزیر اعظم کو اس کتاب کے مختلف پہلووں کے بارے میں بتایا اور کتاب میں شامل ہستیوں کی زندگی اور موسیقی کے فروغ میں ان کے رول سے آگاہ کیا۔کتاب میں استاد امجد نے بڑے غلام علی خان، عامر خان، بیگم اختر، اللہ رکھا، کیسر بائی کیرکر ، کمار گھنڈاورہ،کمار گندھروا، ایم ایس سبا لکشمی اور استاد ولایت خان سمیت کئی شخصیات کے حوالے سے لکھا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ustad amjad ali khan calls on pm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply