ووٹ شماری کی ویڈیو گرافی اور سخت حفاظتی بندوبست یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کا حکم

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے بعد ہفتہ کو ہونے والی ووٹ شماری کے موقع پر سیکورٹی کے پختہ انتظامات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پورے عمل کی ویڈیوگرافی کرنے کا حکم دیاہے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق انتخابات میں استعمال کے لئے کنٹرول یونٹوں اور بیلیٹ یونٹوں کو الگ سے اسٹرانگ روم سے ریٹرننگ آفیسر کے کمرے میں لے جایا جائے گا اور اس عمل میں مکمل طور پر چوکسی برتی جائے گی۔ کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسٹرانگ روم کو سیل کرنے کے دوران تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے موجود ہوں گے اور ان لوگوں کے بھی سیلنگ کے وقت د ستخط لئے جائیں گے۔
اس سلسلے میں تمام قومی اور ریاستی سطح کی سیاسی پارٹیوں کو پہلے مطلع کیا جانا چاہئے۔ ووٹوں کی گنتی کل اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور میں ہو گی۔ کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ اسٹرانگ روم میں داخل ہو نے کے لیے صرف ایک دروازہ ہوگا اور اس میں دو تالے لگے ہوں گے۔ اس میں سے ایک تالے کی چابی متعلقہ اسمبلی کے ریٹرننگ افسر اور دوسری چابی اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کے پاس ہوگی۔ اس کے علاوہ اسٹرانگ روم کے تمام دروازے اور کھڑکیاں سیل ہوں گی اور کسی کو بھی اسٹرانگ روم میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اسٹرانگ روم کی سی سی ٹی وی کیمرے سے مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو ریکارڈنگ کی سی ڈی ضلع الیکشن افسر کے پاس ہوگی اور ووٹوں کی گنتی کے عمل کی ہر سطح پر ریکارڈنگ کی جائے گی۔ کمیشن نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی والے دن سی سی ٹی وی کو ان مقامات پر لگایا جائے گا جہاں جہاں سے سیکورٹی کنٹرول کر رہے ہوں گے اور اسے ریٹرننگ افسر کے پاس لگے ٹیلی ویژن پر دکھایا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Use of videography and digital cameras during vote counting in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply