پیلیٹ گن کا استعمال کشمیری نوجوانوں کو قومی دھارے سے اور بھی دور کر دے گا:آزاد

نئی دہلی:راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اورکانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے سینٹرل ریزرو پولس فورس( سی آر پی ایف) کے سربراہ کے اس بیان پر مایوسی کا اظہار کیا ہے کہ کشمیر میں سی آر پی ایف کے پاس پیلٹ گن استعمال کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا اگر سی آر پی ایف کا یہی موقف رہا تو تو اس کے غیر سود مند نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔آزاد نے یہ بھی کہا کہ کشمیر سے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی واپسی کے فورا بعد سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل کے درگا پرساد کا یہ بیان اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ فورس کو پیلٹ گن کے استعمال کے لیے حکومت کی رضامندی حاصل تھی ۔ورنہ وہ ایسا بیان ہر گز نہ دیتے۔
اس کا یہ مطلب بھی ہے کہ سی آر پی ایف سربراہ نے پیلٹ گن کے استعمال کے لیے وزارت داخلہ سے اجازت چاہی تھی۔ آزاد نے مزیدکہا کہ سی آر پی ایف کے ڈی جی کا بیان پڑھ کر وہبہت بے چین پریشا ن ہیں اور یہ اقدام ناقابل برداشت ہے۔
آزاد نے کہا کہ انہیںافسوس ہے کہ حکومت نے اس طرح کا فیصلہ کیا۔ یہ جموں و کشمیر کے عوام خاص طور پر نوجوانوں کو جو اس قسم کی زیادتی کا شکار ہو رہے ہیں، علاحدگی پسندی کی راہ پر ڈال دے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Use of pellet guns will further alienate people in jk says azad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply