امریکہ این ایس جی میں ہندوستا ن کی جلد شمولیت کے حق میں

نئی دہلی: (یو این آئی) این ایس جی میں شمولیت کے لئے جنوبی کوریا کی راجدھانی سیول میں منعقدہ نیوکلیائی سپلائر گروپ (این ایس جی) کے اجلاس میں کوششیں ناکام ہونے کے بعد ہندوستان اور امریکہ نے آج اس بات پر اتفاق کیا کہ 48 رکنی نیوکلیائی کلب میں ہندوستان کی جلد شمولیت کے کوششیں دو گنی کی جائیں گی۔
دوسرے ہند-امریکہ اسٹراٹیجی و تجارتی مذاکرات کے اختتام پر ایک مشترکہ بیان میں امریکہ نے این ایس جی کے اراکین سے اپنے مشترکہ مفادات کی خاطر ہندوستان کی رکنیت کی حمایت کرنے کی درخواست کی ہے۔ امریکہ نے آسٹریلیا گروپ اور واسینار اتفاق میں بھی ہندوستان کی رکنیت کی حمایت کی ہے۔
وزیر خارجہ جان کیری نے اقوام متحدہ کی اصلاحات شدہ سلامتی کونسل میں مستقل رکن بننے کے لئے بھی ہندوستان کو اپنی بھر پور حمایت دینے کا اعلان کیا۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان اور امریکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کی حمایت کرتے ہیں اور ہندوستان کو اس کا مستقل ممبر بنانے کی تائید کرتے ہیں۔
دونوں ملکوں نے اس بات پر عزم ظاہر کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے بین حکومتی مذاکرات (آئی جی این) میں سلامتی کونسل کی اصلاحات کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us supports indias nsg membership in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply