امریکی ممبران پارلیمنٹ دورہ ہند کے دوران دلائی لامہ سے بھی ملاقات کریں گے

نئی دہلی:امریکی ممبران پارلیمنٹ کا ایک کل جماعتی وفد اگلے ہفتے ہندوستان کے دورے پر آ رہا ہے اور وہ تبت کے جلاوطن روحانی رہنما دلائی لامہ سے ملاقات کریں گے۔ اس امریکی وفد میں ڈیموکریٹک پارٹی اور ریپبلکن پارٹی دونوں کے ایم پی ہوں گے جس کی قیادت امریکی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کانگریس میں ڈیموکریٹک پارٹی کی لیڈر نینسی پیلوسی کریں گی۔ ہندوستان کے علاوہ یہ وفد نیپال، جرمنی اور بیلجیم بھی جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ وفد 9-10 مئی کو ہماچل پردیش کے دھرم شالہ میں رہے گا اور ان کی دلائی لامہ سے ملاقات ہو گی۔ امریکی سفارت خانے سے آج یہاں جاری محترمہ پیلوسی کے دفتر کی ایک ریلیز کے مطابق اس دورہ کا مقصد قومی سلامتی، عالمی معیشت، دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعلقات اور انسانی حقوق ہو گا۔
محترمہ پیلوسی نے کہا کہ امریکی کل جماعتی وفد ایک بہت اہم وقت میں ہندوستان، نیپال اور نیٹو کے اپنے اتحادی ممالک کا سفر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ”ہمارا وفد اپنی میٹنگ میں سیکورٹی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے کے اقدامات کے علاوہ روس کی عالمی انسانی حقوق کے تجاوز سے پیداشدہ چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرے گا“۔ وفد میں محترمہ پیلوسی کے علاوہ خارجہ تعلقات کمیٹی اور جوڈیشل کمیٹی کے جم سین سین برینر، خارجہ تعلقات کمیٹی اور توانائی اور کامرس کمیٹی کے ایلیٹ اینجل، ٹام لینٹاس انسانی حقوق کمیشن کے شریک چیئرمین اور زراعت کمیٹی کے رکن جم میک گرون، اختیاراتی کمیٹی کے بیٹی کی میک کلم، مالیاتی سروس کمیٹی کے جویس بیٹی کی اور بجٹ کمیٹی اور جوڈیشل کمیٹی کی رکن پرملا جے پال شامل ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us mps team to meet dalai lama in dharamsala in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply