امریکی ممبران پارلیمنٹ کے وفد کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات

نئی دہلی:امریکی کانگریس کے ایک آٹھ رکنی وفد نے محترمہ نینسی پیلوسی کی سربراہی میں آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے ا مریکی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے امریکہ اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے میں امریکی کانگریس میںدونوں پارٹیوں کی جانب سے حمایت کرنے کی ستائش کی۔
وزیر اعظم نے وفد کے ارکان کے ساتھ دو طرفہ ساجھے داری اور باہمی مفاد کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں امریکی کانگریس کے ساتھ ایسے مزید تبادلوں کے اضافے پربھی زور دیا۔بدھ کو امریکی وفد نے ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں تبتی روحانی رہنما دلائی لاما سے ملاقات کی اور تبتی کاز کے تئیں اپنے عہد کی توثیق کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us congressional delegation meets modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply