امریکی سفیر رچرڈ ورما کا جے للتا کے انتقال پر اظہار تعزیت

نئی دہلی:ہندوستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ ورما نے تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے جیہ للتا کے انتقال پر آج ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر ورما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محترمہ جے للتا کو برسوں تک تمل ناڈو میں عوامی خدمات کے لئے ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔
امریکی سفیر نے کہا کہ محترمہ جے للتا ہند اور امریکہ کے درمیان گہرے دو طرفہ تعلقات کی حامی تھیں۔ محترمہ جے للتا کا چنئی کے اپولو ہسپتال میں کل دیر رات انتقال ہو گیا تھا۔ مسٹر ورما نے کہا کہ وہ امریکہ کی جانب سے محترمہ جے للتا کے انتقال پر ان کے خاندان اور تمل ناڈو کے لوگوں کے تئیں ہمدردی اور تعزیت ظاہر کرتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us ambassador condoles death of jayalalithaa in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply